اداکاری سے پہلے راک بینڈ کا حصہ بھی رہا ، فواد خان
ہفتہ 13 ستمبر 2014 13:18
بالی وڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) بھارتی فلمی شائقین پاکستانی اداکار فواد خان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات لینا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی چھوٹی سکرین کے بڑے سٹار فواد خان کی پہلی بالی وڈ فلم خوبصورت اگلے جمعے کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فواد خان اپنی ہیروئن سونم کپور کے ساتھ زور و شور سے فلم کی پبلسٹی میں مصروف ہیں۔ ایک گفتگو میں فواد نے بتایا ہے کہ اس فلم میں وہ راجپوت پرنس وکرم سنگھ راٹھور کا رول نبھا رہے ہیں جو سنجیدہ اور اصولوں کا پابند انسان ہے۔
یہ کریکٹر انگریزی فلم ساونڈ آف میوزک میں کرسٹوفر پلمر اورپریٹی وومن میں رچرڈ گیئر کے رولز جیسا ہے۔ بھارتی فلم میں کام ملنے کے بارے میں کہا کہ پچھلے سال جنوری میں انہیں انیل کپور فلم کارپوریشن سے کال موصول ہوئی جس میں خوبصورت کا سکرپٹ بھیجنے کی اطلاع دی گئی تھی۔(جاری ہے)
نومبر 2013 میں ممبئی گیا اور سونم کپور سے آدھے گھنٹے کی ملاقات میں ہم شوٹنگ کا شیڈول بھی پلان کرچکے تھے۔ فواد نے بتایا کہ ایکٹنگ سے پہلے میں ایک راک بینڈ کا حصہ تھا۔ بنیادی طور پر میں ایک سست شخص ہوں اور کوئی کام پلان کر کے نہیں کرتا۔ میں کافی سالوں سے اداکاری کر رہا ہوں مگر پہلے دن بہت نروس تھا۔ بھارت میں نئے ماحول ، نئے لوگوں کے ساتھ کا م کرنے کا ٹینشن تو تھا ، لیکن پھر صورتحال نارمل ہوگئی۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
-
اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی
-
میری سوتیلی بیٹی نے کبھی مجھے ماں کہہ کر نہیں پکارا، اداکارہ دیا مرزا
-
بیٹی کو اپنی طرح کم عمری میں گھر سے دور نہیں ہونے دونگی، عالیہ بھٹ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں چھٹا ملزم بھی گرفتار
-
اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں
-
میں شادی کرنے کیلئے بیتاب ہوں، سوناکشی سنہا
-
راجکمارراؤ اورجھانوی کپورکی نئی فلم کے ٹریلرنے دھوم مچادی
-
علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
ہدائتکارنوید رضا کی نئی فلم’’ٹائیگر بابا‘‘ کا کیمرہ کلوزہوگیا
-
عائزہ خان نے ’مدرز ڈے‘ پر بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں
-
راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.