اومی کرون سے صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا، بشریٰ انصاری

بدھ 19 جنوری 2022 00:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ویرئنٹ اومی کرون سے جلد صحتیاب ہونے پر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ تحریر کیا کہ اومی کرون سے صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا مگر بیماری کی وجہ سے میں اپنی پیاری دوست روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی میں شرکت نہ کر سکی۔انہوں نے منیٰ طارق کی شادی میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سینئر اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ بیماری کی حالت میں منیٰ طارق کی شادی میں شرکت کرکے دوسرے افراد کے لیے مسئلہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔

وقت اشاعت : 19/01/2022 - 00:09:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :