کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘: ’تو جھوم‘ کے بعد ’کنا یاری‘ کے چرچے

جمعرات 20 جنوری 2022 19:14

کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘: ’تو جھوم‘ کے بعد ’کنا یاری‘ کے چرچے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) موسیقی کے شائقین کیلئے ’کوک سٹوڈیو‘ نے چودہویں سیزن کا دوسرا گانا ریلیز کردیا، جسے شائقین کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے۔’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا دوسرا گانا بلوچی زبان میں جاری کیا گیا، جسے ایوا بی اور کیفی خلیل سمیت وہاب بگٹی نے گایا ہے۔’کنا یاری‘ کے عنوان سے بلوچی گانے کو 19 جنوری کو ریلیز کیا گیا، جسے ایک ہی دن میں 10 لاکھ بار تک دیکھا گیا۔

’کنا یاری‘ کی سب سے اچھی بات اس کی موسیقی ہے، جسے نئی نسل کی پسندیدہ موسیقی میں جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی اور پرانی بلوچی موسیقی کے میلاپ سے بنایا گیا گانا ’کنا یاری‘ گانے کی شاعری بھی کیفی خلیل اور ایوا بی نے لکھی ہے اور گانے میں انہیں شاندار طریقے سے پرفارمنس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔’کنا یاری‘ کی موسیقی بھی خلیل کیفی نے ترتیب دی ہے جب کہ اسے ذوالفقار خان اور المعروف ذوالفی، عبداللہ صدیقی، ارسلان حسن اور شیری خٹک نے پروڈیوس کیا ہے۔’کنا یاری‘ کی زیادہ تر شاعری بلوچی زبان میں ہے، تاہم گانے کو خوبصورت بنانے کے لیے اس میں دیگر زبانوں کے الفاظ بھی شامل کیے گئے ہیں اور اسے جدید انداز میں پیش کرکے شائقین کا مزہ دوبالا کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/01/2022 - 19:14:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :