فلم انڈسٹری نے بہت عروج دیکھا لیکن تنزلی کا دوربھی طویل ہو گیا ‘سائرہ نسیم

حکومت کا فلم پالیسی کا اعلان خوش آئند ہے ، اس پر جلد سے جلد پیشرفت ہونی چاہیے

ہفتہ 22 جنوری 2022 14:24

فلم انڈسٹری نے بہت عروج دیکھا لیکن تنزلی کا دوربھی طویل ہو گیا ‘سائرہ نسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہاہے کہ پاکستان کی سیاحت اور ثقافت کوفروغ دینے کیلئے حکومتی سطح پر باقاعدہ تقریبات ہونی چاہئیں اورانہیںڈاکومنٹریز کی طرز پر بیرون ممالک دکھایاجائے ، اس طرح کی سر گرمیوں سے نہ صرف پاکستان میںبہت سے شعبے عروج حاصل کریں گے بلکہ غیر ملکی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا جس سے پاکستانی کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہاکہ حکومت نے جس طرح کنسٹرکشن ،ٹیکسٹائل سمیت دیگر انڈسٹریز کو مراعات اورسہولیات دیتی ہے اسی طرز پر فلم انڈسٹری کو بھی مراعات ملنی چاہئیں،حکومت نے فلم پالیسی کا اعلان تو کیا ہے لیکن اس پر جلد سے جلد پیشرفت ہونی چاہیے جس سے موسیقی سمیت کئی شعبے ترقی کریں گے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری نے بہت عروج دیکھا ہے لیکن اس کی تنزلی کا دوربھی طویل ہو گیا ہے جس کیلئے حکومت کوسوچ بچار کرنی چاہیے اوراس کیلئے مالی معاونت کااعلان کیا جائے ۔
وقت اشاعت : 22/01/2022 - 14:24:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :