معاشرے میں پھیلنے والی بے راہ روی کے آگے بند نہ باندھا تو انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے‘ شبیر جان

بدھ 17 ستمبر 2014 12:40

معاشرے میں پھیلنے والی بے راہ روی کے آگے بند نہ باندھا تو انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے‘ شبیر جان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) کراچی کے سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ معاشرے میں پھیلنے والی بے راہ روی کے آگے بند باندھنا ہوگا وگرنہ آنے والے سالوں میں اسکے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے، نوجوان نسل کو ہمسایہ ملک کی بجائے اپنی ثقافت کو اپنانا بھی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شبیر جان نے انٹر نیٹ اور موبائل کو مثبت انداز میں استعمال کرنا چاہیے لیکن بد قسمتی سے اس کا منفی انداز میں زیادہ استعمال کیا جارہا ہے جو کسی طرح بھی سود مند ثابت نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرائیں اور اسکے لئے انہیں ہر صورت وقت نکالنا چاہیے ۔ کیونکہ جب وقت ہاتھ سے نکل جاتا ہے تو پھر سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچتا۔

وقت اشاعت : 17/09/2014 - 12:40:04

Rlated Stars :