بدقسمتی سے موجودہ دور میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے‘ مدیحہ شاہ

سمجھ نہیں آتی لوگ ایک چہرے پر کیسے اتنے نقاب اوڑھ لیتے ہیں ،نامور اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 5 فروری 2022 14:43

بدقسمتی سے موجودہ دور میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے‘ مدیحہ شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2022ء) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ انسان اپنے کردار کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے ،بدقسمتی سے موجودہ دور میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جھوٹ جتنا مرضی خوبصورت ہو لیکن اس کی اصلیت سامنے آکر رہتی ہے لیکن سچ جتنا مرضی کڑوا ہو حقیقت واضح ہونے پر اس کی خوبصورتی سامنے آ جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ لوگ ایک چہرے پر کیسے اتنے نقاب اوڑھ لیتے ہیں اور اصل چہرہ سامنے آنے پرانہیں سبکی بھی نہیں ہوتی ،ایسے لوگ دوسروں کا اعتماد توڑنے کا باعث بنتے ہیں ۔مدیحہ شاہ نے کہا کہ دنیا میں آج ان لوگوں کا نام زندہ ہے جن کا کردار مضبوط تھا اور میں بھی اپنی زندگی اسی ڈگر پر بسر کرنے کے لئے کوشاں ہوں۔
وقت اشاعت : 05/02/2022 - 14:43:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :