جونیئر این ٹی آر اور الو ارجن کے ساتھ کام کی خواہش ہے، دپیکا پڈوکون

جمعہ 11 فروری 2022 15:52

جونیئر این ٹی آر اور الو ارجن کے ساتھ کام کی خواہش ہے، دپیکا پڈوکون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2022ء) بالی ووڈ کی معروف ہیروئن دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ میری بڑی خواہش ہے کہ وہ سائوتھ کی فلم انڈسٹری کے اداکاروں جونیئر این ٹی آر اور الو ارجن کے ساتھ کام کریں۔ دپیکا ان دنوں اپنی فلم گہرائیاں کی ریلیز کی منتظر ہیں جو 11 فروری کو ریلیز ہورہی ہے اس فلم کی ہدایت کاری شکون بترا نے دی ہے جبکہ فلم میں ان کے مقابل سدھانت چتروویدی کے علاوہ انایا پانڈے اور دیگر کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ تیلگو فلموں کے سپر اسٹارز جونیئر این ٹی آر اور الو ارجن ان کی وش لسٹ پر موجود ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔ جہاں تک ان کی پسند کے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کا تعلق ہے تو اس میں ان کی 2013 کی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے ہدایت کار آیان مکھر جی ہیں، ان کے ساتھ انھیں دوبارہ کام کرنے کی خواہش ہے، اس کے علاوہ وہ ایس ایس (راجہ مولی) کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہوں۔
وقت اشاعت : 11/02/2022 - 15:52:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :