جان ریمبو نے صوبیہ خان کو اپنی ڈرامہ سوپ ”یہ چاہتیں یہ رنجشیں “میں کاسٹ کرلیا

اتوار 21 ستمبر 2014 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ہ ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء)فلم اورٹی وی کے معروف اداکار جان ریمبو نے اپنی ذاتی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والے ڈرامہ سوپ ”یہ چاہتیں یہ رنجشیں “ کیلئے اداکارہ صوبیہ خان کو کاسٹ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبیہ خان اس ڈرامہ سوپ میں مرکزی کردار ادا کریں گی ۔اس ڈرامے کی ریکارڈنگ 25اور 26 ستمبر کولاہور میں کی جائے گی جس میں صوبیہ خان اور ڈرامے کی دیگر کاسٹ اپنے سین عکس بند کروائے گی ۔

وقت اشاعت : 21/09/2014 - 12:00:42

Rlated Stars :