بھارتی اداکارہ کرشنا مکھرجی نے ٹی وی پروڈیوسر پر ہراسانی کے الزامات لگادیئے

پیر 29 اپریل 2024 23:31

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) بھارتی ٹیلی وژن کی نامور اداکارہ کرشنا مکھرجی نے انڈین پروڈیوسر پر ہراسانی کے الزامات عائد کردیئے۔ایک بیان میں اداکارہ نے بتایا کہ ٹی وی سیریل شبھ شگن کے پروڈیوسر کندن سنگھ نے مجھے ہراساں کیا ہے۔

(جاری ہے)

کرشنا مکھرجی نے بتایا کہ ایک بار جب سیٹ پر میری طبیعت بہتر نہیں تھی اور میں شوٹ کرنے سے ہچکچا رہی تھیں تو اس وقت پروڈیوسر نے مجھے میک اپ روم میں بند کر دیا۔اداکارہ نے الزام لگایا کہ پروڈکشن ہائوس نے اب تک میرے 30لاکھ روپے کا بقیہ معاوضہ بھی ادا نہیں کیا ہے۔دوسری جانب کندن سنگھ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اداکارہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/04/2024 - 23:31:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :