سینئر رائٹر ریاض اختر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ، میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک

پیر 22 ستمبر 2014 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) اسٹیج ڈرامہ کے سینئر رائٹر ریاض اختر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ، نماز جنازہ کے بعد میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریاض اختر عارضے قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ان کے دل نے کام کرنا بند کر دیا جس پر ان کو ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ۔

ریاض اختر پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار مسعود اختر کے چھوٹے بھائی تھے ۔ ریاض اختر نے درجنوں اسٹیج ڈرامے لکھے جن میں ون وے ٹکٹ ، رشتہ نا منظور ، الٹے پاؤں ، مجھے بیوی سے بچاؤ ، گڈ نائٹ ، نشان حیدر جیسے مقبول ڈرامے شامل ہیں ۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں سہیل احمد ، امان اللہ ، قوی خان ، وسیم عباس ، انور علی ، سخاوت ناز ، کوڈو ، قیصر جاوید ، نجم زیدی ، الحمرا ہال lکے اسٹیج منیجر حاجی عبدالرزاق ، الحمرا ہال llکے اسٹیج منیجر محمد اعظم ، خالد معین بٹ ، اکمل جعفری ، روبی انعم ، شبانہ بھٹی ، روئی خان ، صبا پرویز ، فرزانہ تھیم ، آشا چوہدری ، فرح ناز ، ماہ نور ، ندا چوہدری ، گلناز ، مجاہد رانا اور اکرم اداس نے مسعود اختر سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریاض اختر کی رسم قل کل منگل کو 474ایف بلاک گلشن راوی میں ادا کی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 22/09/2014 - 13:10:51

Rlated Stars :