شاہ رخ خان نے ہریتک روشن کے چیلنج کا جواب دیدیا

جمعرات 25 ستمبر 2014 17:31

شاہ رخ خان نے ہریتک روشن کے چیلنج کا جواب دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) ہریتک روشن نے شاہ رخ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پیٹ کے مسلز بنانے کی اپنی پسندیدہ ایکسر سائز کی تصویر جاری کریں۔ کنگ خان نے اس چیلنج کو سنجیدگی سے لیا اور تصویر تو کیا پوری ویڈیو ہی جاری کر دی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ان کے ایٹ پیک ایبس بھی نظر آ رہے ہیں۔ شاہ رخ نے اپنی نئی آنے والی فلم 'ہیپی نیو ائیر' کے لئے سخت مشقت سے خوبصورت جسم بنایا ہے جس کو انہوں نے اپنے لئے سب سے بڑا چیلنج قرار دیا تھا۔ وڈیو کے آخر میں وہ ہریتک کو کہہ رہے ہیں کہ میں نے اس وڈیو کے ذریعے چیلنج کا جواب دے دیا ہے۔

وقت اشاعت : 25/09/2014 - 17:31:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :