ڈرامہ ریٹنگ کیلئے خواتین کو تھپڑ مارنے کا تصور ختم کرنا چاہیے، ثمینہ پیرزادہ

تشدد سے نہیں ،ڈرامے کے مواد سے ریٹنگ میں اضافہ ہوتا ہے، اداکارہ

جمعرات 17 مارچ 2022 17:08

ڈرامہ ریٹنگ کیلئے خواتین کو تھپڑ مارنے کا تصور ختم کرنا چاہیے، ثمینہ پیرزادہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2022ء) سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ پاکستانی ڈراموں میں خواتین پر بڑھتے تشدد کے خلاف پھٹ پڑیں۔گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کے ڈرامے کا ایک ویڈیو کلپ زیر گردش ہے جس میں شوہر بیوی پر ماں کے سامنے ہاتھ اٹھاتا ہے جس پر ماں کچھ نہیں بولتی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ڈرامے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا وہیں اداکاروں کو بھی برا بھلا کہا، اس موقع پر ثمینہ پیرزادہ نے بھی ٹوئٹر پر ڈراموں میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ڈراموں میں خواتین کے خلاف تشدد دکھانے کا الزام صرف اداکاروں پر ہی نہیں بلکہ ڈرامہ بنانے میں شامل ہر فرد پر ہے، ہمیں اس تصور کو روکنا ہوگا کہ اگر سین میں خاتون کو تھپڑ مارا جائے تو ڈرامے کی ریٹنگ میں اضافہ ہوگا۔اداکارہ نے آخر میں یہ بھی کہا کہ تشدد سے نہیں بلکہ ڈرامے کے مواد سے ریٹنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں خواتین پر تشدد کو معمول بنانا بند کریں، تشدد کے خلاف آواز اٹھائیں۔
وقت اشاعت : 17/03/2022 - 17:08:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :