آج کے دور میں جھوٹ بولنے کی عادت کو ہنر سمجھا جاتا ہے ‘زارااکبر

دوستیاں کرنے میں محتاط ہوں،جتنے بھی دوست ہیں وہ پر خلوص، سچے اور خیر خواہ ہیں‘ انٹرویو میں گفتگو

منگل 22 مارچ 2022 12:26

آج کے دور میں جھوٹ بولنے کی عادت کو ہنر سمجھا جاتا ہے ‘زارااکبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2022ء)نامور اداکارہ زارااکبر نے کہا ہے کہ مجھے منافق اور جھوٹے لوگوںسے سخت چڑ ہے ،میں خود بھی سچ بولتی ہوں اور مجھے سچ سننا اچھا لگتاہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ لوگ بلاوجہ جھوٹ بولنے کی عادت میں مبتلا ہو رہے ہیںاوراسے اپنا ہنر سمجھا جاتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے ،لوگ آپ کے جھوٹ سے آگاہ ہوتے ہیں اور کسی مصلحت کی وجہ سے خاموش رہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں سچ بولنے اورسچ سننے کی روش اپنانی چاہیے اور اس سے انسان کی شخصیت کا ایک نیا پہلو سامنے آتاہے۔ انہوںنے کہا کہ میں دوستیاں کرنے میں محتاط رہتی ہوں اسی لئے میرے دوستوں کی تعداد بہت کم ہے لیکن میری جن سے دوستیاں ہیں وہ واقعی ہی میرے پر خلوص ،سچے اورخیر خواہ دوست ہیں۔
وقت اشاعت : 22/03/2022 - 12:26:10

Rlated Stars :