سجل اور احد کی طلاق سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا

انڈسٹری کے افراد احد رضا کو اچھی طرح جانتے ہیں اٴْن کے کتنے افیئرز ہیں ،کتنی بار وہ کس حالت میں پکڑے جاچکے ہیں،ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب

پیر 28 مارچ 2022 17:14

سجل اور احد کی طلاق سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی مبینہ طلاق سے متعلق ایک اور نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکار احد رضا میر کے کچھ مبینہ افیئرز سے متعلق دعوے کرتے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب نے اپنے ویڈیو پیغام میں صحافی یاسر شامی کی جانب سے اداکارہ سجل علی پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور طلاق کی وجہ احد کو ٹھہرایا۔راجا مطلوب نے کہا کہ اگر احد رضا میر خود اپنے منہ سے سچ بتا دیں تو سب کو طلاق کی وجہ معلوم ہوجائے گی۔اٴْنہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے منسلک افراد احد رضا میر کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اٴْن کے کتنے افیئرز ہیں اور وہ کتنی بار کس طرح کی حالت میں پکڑے جاچکے ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں راجا مطلوب نے اداکارہ سجل علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وقت اشاعت : 28/03/2022 - 17:14:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :