مجھے فون پر بات کرنے سے نفرت ہے، اجے دیوگن

میں مسلسل نمبر تبدیل کرکے لوگوں کی موبائل کے ذریعے مجھ تک رسائی مشکل بنا دیتا ہوں

منگل 5 اپریل 2022 12:50

مجھے فون پر بات کرنے سے نفرت ہے، اجے دیوگن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2022ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ مسلسل اپنا فون نمبر تبدیل کرتے رہتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بار بار فون نمبر بدلنے کی وجہ بتائی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ انہیں موبائل پر بات کرنے سے نفرت ہے اسی وجہ سے وہ فون سے دور رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اجے نے کہا کہ میں مسلسل نمبر تبدیل کرکے لوگوں کی موبائل کے ذریعے مجھ تک رسائی مشکل بنا دیتا ہوں کیوں کہ مجھے فون سے دور رہنا پسند ہے، جب تک کوئی بہت ہی ضروری کام نہ ہو کسی سے بھی کال پر بات نہیں کرتا۔مذکورہ اداکار کی طرح بالی ووڈ اسٹارز پریتی زنٹا اور پریانکا چوپڑا کی بھی فون نمبر تبدیل کرنے کی عادت ہے۔خیال رہے کہ اجے دیوگن کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کام کے ساتھ اپنے خاندان کو بھی وقت دینا پسند کرتے ہیں۔ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’رن وے 34‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔
وقت اشاعت : 05/04/2022 - 12:50:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :