اب ٹام اینڈ جیری کارٹون سے پہلے نسل پرستی کی وارننگ دی جائے گی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 14:32

اب ٹام اینڈ جیری کارٹون سے پہلے نسل پرستی کی وارننگ دی جائے گی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) عالمی میڈیا کے مطابق اس مشہورِ زمانہ چوہے اور بلی والے کارٹون کا سلسلہ 70 سال پہلے شروع ہوا تھا لیکن ایمازون کی پرائم انسٹنٹ وڈیو پر نشر ہونے سے پہلے اب صارفین کو وارننگ دی جائے گی۔ اس کارٹون کے بارے میں دعویٰ ہے کہ اس میں ایک سیاہ فام نوکرانی کی جس انداز میں عکاسی کی گئی ہے وہ نسل پرستی پر مبنی ہے۔

ایمازون سے نشر ہونے والی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ایک زمانے میں امریکا میں اس قسم کی نسل پرستی عام تھی۔ ٹام اینڈ جیری ۔

(جاری ہے)

دا کمپلیٹ سیکنڈ والیوم اب اس پیغام کے ساتھ لگتا ہے کہ ٹام اینڈ جیری کے کچھ مناظر میں نسلی اور لسانی تعصب پر مبنی مناظر دکھائی دے سکتے ہیں جو ایک زمانے میں امریکا میں عام تھے۔ اس قسم کی عکاسی تب بھی غلط تھی اور آج بھی غلط ہے۔

ٹام اینڈ جیری کارٹون 1940 میں پہلی بار ایم جی ایم سٹودیو میں بنائے گئے تھے۔ ولیم ہانا اور جوزف باربرا کی ہدایات میں بننے والے یہ کارٹونز امریکا کے مضافاتی علاقوں میں رہنے والے ایک چوہے اور بلی کے درمیان لڑائی اور کشمکش پر مبنی تھے۔ 1940 کے بعد کئی دہائیوں سے یہ کارٹون ٹیلی ویڑن پر الگ انداز اور سٹائل سے بار بار دکھائے گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 02/10/2014 - 14:32:20