روینہ ٹنڈن نے مسلم سہیلی کے ساتھ روزہ رکھ لیا

منگل 19 اپریل 2022 17:20

روینہ ٹنڈن نے مسلم سہیلی کے ساتھ روزہ رکھ لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء) بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اپنی مسلمان سہیلی کے ساتھ روزہ رکھا اور ساتھ ہی افطار بھی کیا۔

(جاری ہے)

روینہ ٹنڈن نے مذہبی ہم آہنگی کی مثال قائم کرتی ایک پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ خوش دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا ۔ساتھ ہی انہوں نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کیا اور بتایا کہ ان کی دوستی کو 32 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/04/2022 - 17:20:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :