ثمینہ پیرزادہ کا جامعہ کراچی میں دھماکے پر اظہارِ افسوس

خدارا ہمارے ملک پہ رحم کردیں، ہم نے پہلے ہی بہت تکلیفیں اٹھائی ہیں،میری دعائیں دٴْکھی خاندانوں کے ساتھ ہیں، اداکارہ

بدھ 27 اپریل 2022 16:33

ثمینہ پیرزادہ کا جامعہ کراچی میں دھماکے پر اظہارِ افسوس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2022ء) سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے پر افسوس کااظہار کیا ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پرجامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے کی خبر پر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔اٴْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’یا اللہ رحم بہت دکھ ہے اور آنے والے وقت کا خوف بھی‘۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے پاکستان کی حفاظت کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ’خدارا ہمارے ملک پہ رحم کردیں۔ ہم نے پہلے ہی بہت تکلیفیں اٹھائی ہیں‘۔اٴْنہوں نے لکھا کہ’اپنے چینی مہمانان سے معافی کہ ہم آپکا خیال نہ رکھ سکے‘۔ثمینہ پیرزادہ نے اس حوالے سے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’برسوں لگتے ہیں ایک استاد بنانے میں ظالمو‘۔اٴْنہوں نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ کیسے علم دشمن لوگ ہیں‘۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ’اور ہمارے اللہ نے حکم دیا اقراء یعنی (پڑھ)، میری تمام دعائیں دٴْکھی خاندانوں کے ساتھ ہیں‘۔
وقت اشاعت : 27/04/2022 - 16:33:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :