نئی کرائم ڈرامہ اور مسٹری تھرلر فلم ’کل دی میسنجر‘کے کلپس جاری

فلم 28 نومبر کو برطانوی سینماء گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 12 اکتوبر 2014 16:10

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء) ہالی ووڈ اداکار جیریمی رینر کی نئی کرائم ڈرامہ اور مسٹری تھرلر فلم ’کل دی میسنجر‘کے کلپس جاری کردیئے گئے ہیں۔ ہدایتکار مائیکل کیوسٹا کی فلم میں جیریمی رینر کیساتھ مائیکل شین ،اینڈی گارشیا،رے لیوٹا،بیری پیپر،میری الزبتھ،روزمیری ڈیوٹ،مائیکل کے ولیمز،اولیور پلاٹ اور رچرڈ شف اہم کردار اداکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

خود جیریمی رینر کی نومی ڈیسپریس اور پامیلا ایبی کیساتھ پروڈیوس اس فلم کی کہانی ایک رپورٹر کی حقیقی زندگی سے ماخوذ ہے جو نکارا گوا میں سی آئی اے کی جانب سے باغیوں کی مدد کرنے کا راز افشاں کرتے ہے جس کے بعد اس کیخلاف ناختم ہونیوالی کردار کشی کی مہم شروع ہوجاتی ہے اور وہ خود کشی کرنے کی نہج پر پہنچ جاتا ہے۔ ڈرامہ،کرائم،مسٹری اور تھرل کا تڑکا لئے یہ فلم کل دی میسنجرفوکس فیچرز اور یونیورسل پکچرز کے تحت28نومبر کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 12/10/2014 - 16:10:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :