ہالی ووڈ فلم ”انٹر اسٹیلر“ کا نیا ٹریلر جاری

یہ فلم پانچ نومبر کو سینما گھروں میں اپنا لوہا منوائے گی

اتوار 12 اکتوبر 2014 16:11

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء) ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور سائنس فکشن فلم انٹر اسٹیلر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم پانچ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنیں گی،ہالی ووڈ کی فلم انٹراسٹیلر(Interstellar) ایسے سائنسدانوں کی کہانی ہے جو تباہ ہوتے سیاروں کو بچانے کیلئے دوسری دنیاؤں کا سفر کرتے ہیں،دنیا کو تباہی سے بچانے والے یہ سائنسدان جب دوسری دنیا میں پاؤں رکھتے ہیں تو انہیں غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے،فلم میں انتہائی تباہی پھیلانے والے منظر فلمائے گئے ہیں،،ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم پانچ نومبر کو سینما گھروں میں اپنا لوہا منوائے گی۔

وقت اشاعت : 12/10/2014 - 16:11:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :