ڈرامہ سیریل ”چپکے سے بہار آجائے “ کی پہلی قسط نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر والی

جمعہ 17 اکتوبر 2014 16:24

ڈرامہ سیریل ”چپکے سے بہار آجائے “ کی پہلی قسط نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر والی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء ) اداکار احسن خان کی ذاتی پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل ”چپکے سے بہار آجائے “ کی پہلی قسط نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر والی ۔گزشتہ شب ڈرامہ سیریل ”چپکے سے بہار آجائے “ کی پہلی قسط نجی ٹی وی چینل سے آن اےئر ہوئی جس میں اداکاراحسن خان ، سیمل علی ،جاوید شیخ ،رائمہ علی اورلیلیٰ زبیری سمیت دیگر اداکا رشامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل میں سیمل علی اداکار احسن خان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔اس سے قبل بھی احسن خان اور سیمل علی کی اکھٹی تین ڈرامہ سیریل ”میری لاڈلی “، ”گوہر نایاب “اور ”میرے قاتل میر ے دلدار “ سپر ہٹ ہوچکی ہیں ۔ڈرامہ سیریل ”چپکے سے بہار آجائے “ کا ٹائٹل سونگ گلوکارہ سارہ رضا نے گایا ہے ۔ ڈرامہ کے ڈائریکٹر اویس خان ہیں ۔مذکورہ ڈرامہ سیریل احسن خان کی ذاتی پروڈکشن ہے ۔

وقت اشاعت : 17/10/2014 - 16:24:29

Rlated Stars :