ملک آصف شہزاد نے اپنا نیا گانا’’اللہ کرے تینوں کتے ملے نہ وفا نی‘‘ ریکارڈ کروادیا

اس گانے کی شاعری میری اپنی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کا میوزک ماسٹر سلیم حیدر نے ترتیب دیاہے، ارینجر لکی جبکہ اس کے پروڈیوسرراشد قیوم ہیں

جمعہ 27 مئی 2022 00:21

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) معروف شاعر،گلوکار و صحافی ملک آصف شہزاد نے اپنا نیا گانا’’اللہ کرے تینوں کتے ملے نہ وفانی‘‘ ریکارڈ کروادیا،تفصیلات کے مطابق اس نئے گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز X-one سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جس کی ریکارڈنگ ومکس ماسٹرنگ ٹیپوسردارنے کی تھی اس گانے کی شاعری ملک آصف شہزاد کی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کا میوزک ماسٹر سلیم حیدر نے ترتیب دیاہے اس گانے کے ارینجر لکی تھے جبکہ اس کے پروڈیوسرراشد قیوم ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران ملک آصف شہزاد نے بتایاکہ اس سے قبل ان کا ترانہ’’اسیں شیرجوان‘‘ اور حمد’’مولا تیری مخلوق میں‘‘ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ہٹ جارہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ ان کا ایک پردیسیوں کے لیئے تیار کیا گیا گانا’’پردیسی مڑ نئیں آندے نے‘‘ بھی ریکارڈ کیا جاچکاہے جس کی ویڈیو اسی ہفتے میں مکمل کرلی جائیگی جبکہ ان کا مذکورہ گانا’’اللہ کرے تینوں کتے ملے نہ وفانی‘‘ کا ویڈیو بھی عید الالضحٰی سے قبل مکمل کرلیا جائیگا اور عید سے قبل ان دونوں گیتوں کو ان کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ملک آصف شہزاد نے کہاکہ انہیں گانے کا کالج دورسے ہی شوق تھا مگر وہ اپنی صحافتی مصروفیات کی بناء پر اسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاپارہے تھے مگر اب ان کے اس خواب کو پی ٹی وی کے نامور موسیقار ماسٹر سلیم حیدر پورا کررہے ہیں مجھے ان سے موسیقی کے اسرارورموز سیکھنے کا موقع بھی مل رہاہے اور وہ میرے لیئے بہترین میوزک بھی ترتیب دے رہے ہیں انشاء اللہ جس طرح ان کے ترانے اور حمد کو پسندکیاگیا ا ن کے ان دونوں گانوں کو بھی بہت سراہاجائیگا۔ملک آصف شہزاد نے مذید کہاکہ وہ ان دوگانوں کے بعد بھنگڑے بھی ریکارڈ کروائے گے جنہیں وہ میوزیکل شوزمیں پرفارم کریں گے۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 00:21:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :