پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی29ویں برسی 27 مئی جمعہ کو منائی جائے گی

جمعرات 26 مئی 2022 20:48

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی29ویں برسی 27 مئی جمعہ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا فلمسٹار رانی سابق کرکٹر سرفراز نواز کی بیوی تھیں وہ 27مئی 1993ء کو کینسر جیسی موذی مرض کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی معروف ایکٹریس رانی جس کا اصل نام ناصرہ تھا 8دسمبر 1941ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں انہوں نے اردو اور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے معروف کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کی لیکن بعد ازاں ان میں علیحدگی ہو گئی۔

فلم اور ٹی وی کی یہ بے مثال اداکارہ کینسر سے لڑتی ہوئی27مئی 1993ء کو یہ جنگ ہار گئی۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 20:48:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :