کترینہ شادی کے بعد پہلی مرتبہ فلم’’فون بھوت‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی

منگل 28 جون 2022 20:16

کترینہ شادی کے بعد پہلی مرتبہ فلم’’فون بھوت‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2022ء) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی آنے والی نئی ہارر کامیڈی فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جب سے کترینہ کیف، سدھانت چترویدی اور ایشان کھتر کی فلم ’فون بھوت‘ کا اعلان ہوا ہے، شائقین ان تینوں اداکاروں کو سلور اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں تاہم اب بالی ووڈ کی ملکہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنی پہلی فلم ’’فون بھوت‘‘ کا ٹیزر آفیشل انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔

ٹیزر کو دیکھ کرکہانی کا اندازہ لگانا تو مشکل ہے تاہم اسے ایک بھیانک کامیڈی کا نام دیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہیکہ یہ کوئی ہارر کامیڈی فلم ہے، جس میں کترینہ کے ساتھ پہلی مرتبہ نئے اداکار ایشان کھتر اور سدھانت چترویدی مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے کیٹ نے لکھا کہ ’’ایک بھیانک کامیڈی آنے والی ہے۔ دیکھتے رہنا ،فون بھوت‘‘۔
وقت اشاعت : 28/06/2022 - 20:16:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :