شادی کی تو لوگوں نے برا بھلا کہا، لعن طعن کی، بددعائیں دیں، غنا علی
لوگ کچھ نہیں دیکھتے ،فورا آپ کی شخصیت کو بے لباس کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں، اب مزید دوست نہیں بنانا چاہتی، برے وقت میں فیملی ہی آپ کیساتھ کھڑی ہوتی ہے اس لئے انہیں ترجیح دی جائے، اداکارہ
پیر 4 جولائی 2022 17:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے مجھے یہ بتایا گیا کہ میرے شوہر کی پہلی بیوی کو ہماری شادی سے متعلق کچھ نہیں معلوم تھا حالانکہ یہ ممکن نہیں تھا کیونکہ ہم نے تو اس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا تھا، سب کو اس کا علم تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب میرے شوہر اور ان کی پہلی بیگم ساتھ بھی نہیں ہیں، وہ الگ ہو چکے ہیں، اس حوالے سے محض میرے شوہر کو زچ کرنے کیلئے کافی حد تک جھوٹ پھیلایا گیا لیکن وہ اس صورتحال سے نمٹنے کے معاملے میں مجھ سے زیادہ ہوشیار ہیں اور انہوں نے مجھے حوصلہ دیا۔غنا علی نے کہا کہ لوگوں نے میرے بارے میں بہت برا کہا، انہوں نے مجھ پر لعن طعن کیا، میری نومولود بچی کو بھی بددعائیں دیں، اس طرح کی باتیں سن کر مجھے شدید صدمہ پہنچا اور میں بہت گھبرا گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ محض 400سے 500لوگوں نے مجھے سمجھا اور میرا ساتھ دیا، باقی بیشتر لوگ ذاتیات پر اتر آئے۔غنا علی نے کہا کہ مجھے ان تمام منفی باتوں کے بارے میں برا لگ رہا تھا کیونکہ مجھ اس طرح کی ٹرولنگ کا پہلی بار سامنا کرنا پڑ ہا تھا، حتی کہ جب میں نے آئٹم سانگ بھی کیا تب ایسا ردعمل نہیں آیا، میں نے اس میں ہر چیز کا بہت دھیان رکھا اور لوگوں نے اسے پسند کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار تھا جب میں نے بہت زیادہ تنقید دیکھی کیونکہ لوگ کچھ نہیں دیکھتے اور فورا آپ کی شخصیت کو بے لباس کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں، اتنا کچھ لکھا گیا جس نے مجھے ذہنی طور پر متاثر کیا اور میں رونے لگ جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران میں نے لوگوں کی تنقید پر جواب دینا بھی شروع کردیا تھا لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ میں جتنا زیادہ بولوں گی معاملہ اتنا زیادہ خراب ہوتا جائے گا اس لیے میں خاموش ہوگئی اور پھر وہ چیزیں ختم ہوگئیں۔ گھر توڑنے کے الزامات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر آپ اور آپ کے شوہر کے درمیان کوئی مسئلہ ہے تو آپ کسی تیسرے بندے سے جا کر لڑنے کی بجائے اپنے شوہر سے بات کریں، گھر ٹوٹنے کا ذمہ دار کسی تیسرے کو نہ ٹھہرائیں۔انہوں نے کہا کہ اب میں مزید دوست نہیں بنانا چاہتی، جو برا وقت ہوتا ہے اس میں آپ کی فیملی ہی آپ کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، جب آپ کا نام بنتا ہو تو آپ کے دوست ضرور بنتے ہیں لیکن جب آپ کا نام نیچے آتا ہے تو آپ کے دوست بھی چلے جاتے ہیں، آپ کے ساتھ صرف آپ کی فیملی رہ جاتی ہے اس لیے بہتر ہے کہ انہیں ہی ترجیح دی جائے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Candace Cameron Bure
Maira Khan
Mena Suvari
Ekta Kapoor
mariah carey
Aiman Khan
Azra Sherwani
Helen McCrory
Daniel Day-Lewis
Noman Masood
Anwar Maqsood
Rene Russo
Showbiz News In Urdu
-
پروڈیوسر ،ڈائریکٹر شعیب ہاشمی کی برسی 15 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
اردو کے نامور شاعر اور مزاح نگار سیّد ضمیرجعفری کی 25ویں برسی 12مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
سال مجھے ہندی فلموں سے کوئی آفر ہی نہیں ملی،اداکارہ جیوتیکا
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع