فلم ”پی کے“ میں کیریئر کے بہترین کرداروں میں سے ایک کردار ادا کررہا ہوں، عامر خان

جمعرات 30 اکتوبر 2014 11:40

فلم ”پی کے“ میں کیریئر کے بہترین کرداروں میں سے ایک کردار ادا کررہا ہوں، عامر خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) بالی ووڈ کے اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ اپنی نئی آنیوالی فلم ”پی کے“ میں اپنے طویل کیریئر کے بہترین کرداروں میں سے ایک کردار ادا کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے کہا کہ فلم پی کے کے بارے میں زیادہ تو نہیں بتا سکتا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ اس فلم میں اپنے 25 سالہ فنی کیرئیر کے بہترین کرداروں میں سے ایک ادا کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے لوگوں کو فلم اور میرا کردار پسند آئیں گے۔ عامر خان کیساتھ فلم میں انوشکا شرما اور سنجے دت بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ فلم 19 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 30/10/2014 - 11:40:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :