سونم کپور اب کنگ خان کے مد مقابل

جمعرات 6 نومبر 2014 19:43

سونم کپور اب کنگ خان کے مد مقابل

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) سلمان خان کے ساتھ سورج برجاتیہ کی 'پریم رتن دھن پایو' میں رومانس لڑانے کے بعد اب سونم کپور ممکنہ طور پر فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے مقابل نظر آئیں گی۔بولی وڈ کی فیشن اسٹائلش اداکار نے اب تک شاہ رخ کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی ہے اور وہ یقیناً ان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ سونم نے اپنے کریئر کا آغاز سنجے لیلا بھنسالی کی 'سانوریہ' میں رنبیر کپور کے ساتھ کیا جس میں ان کی جوڑی سلمان خان کے ساتھ بھی تھی۔

'پریم رتن دھن پایو' میں سونم روایتی حسینہ کی شکل میں نظر آئیں گی اور ہندی سینما کے زبردست پریم سے عشق لڑائیں گی۔سلمان خان کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری دیکھنے کے بعد یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہٰیں ہوگا کہ کنگ خان کے ساتھ سونم کس طرح کے جذبات کا اظہار کرتی ہیں جو کہ ہمیشہ ہی دبنگ خان کو اپنا حریف سمجھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/11/2014 - 19:43:42

Rlated Stars :