سجل علی نئی ویب سیریز"مادرملت" میں فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی

جمعہ 5 اگست 2022 11:43

سجل علی  نئی ویب سیریز"مادرملت" میں فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) اداکارہ سجل علی نئی ویب سیریز"مادرملت" میں فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی۔ برصغیر پاک وہند کی تقسیم کے حالات پر مبنی ویب سیریز "مادرملت" کی کہانی ہدایت کار اور مصنف دانیال کے افضل نے لکھی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویب سیریز 15 اقساط پر مبنی ہے جسے ویب کے مختلف پلیٹ فارمز میں 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔ دانیال کے افضل کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اس سیریز کو مختلف ٹی وی چینلز میں بھی نشر کیا جائے۔

وقت اشاعت : 05/08/2022 - 11:43:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :