دبئی میں 3 روزہ میٹا فلم فیسٹیول کا اعلان،آغاز 27 اکتوبر کو ہوگا

اتوار 7 اگست 2022 10:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں گریٹ مائنڈز ایونٹس مینجمنٹ کمپنی نے میٹا فلم فیسٹیول کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو 27 سے 29 اکتوبر تک دبئی کے نخیل مال کے ووکس سنیما میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیسٹول مشرق وسطی ٰاور افریقا میں نجی شعبے اور صنعت کے سٹیک ہولڈر کی زیرقیادت پہلا فلمی میلہ قرار دیا گیا ہے اور اس میں ریڈ کارپٹ پریمیئرز اور ایوارڈز کی تقریب کا وعدہ کیا گیا ہے۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کا اختتام ایک ایوارڈ تقریب کے ساتھ ہو گا جس میں 7 کیٹیگریز کی فلموں کو ایوارڈز دیئے جائیں گےجن میں بہترین عربی فیچر فلم، بہترین بین الاقوامی فیچر فلم، بہترین اینی میشن فلم، بہترین دستاویزی فلم، بہترین شارٹ فلم، بہترین سٹوڈنٹ/یوتھ فلم اور فلم ڈویلپمنٹ فنڈ کا ایوارڈ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 07/08/2022 - 10:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :