والدہ کہتی تھیں بالی ووڈ آسان جگہ نہیں، سخت محنت سے کامیابی ملے گی، جہانوی کپور

مجھے کچھ اور تو پتہ نہیں مگر چاہتی ہوں کیریئر کامیاب ہو، نام تو روشن کرنا پڑیگا تاکہ والدہ کو فخر ہو،اداکارہ

پیر 8 اگست 2022 16:52

والدہ کہتی تھیں بالی ووڈ آسان جگہ نہیں، سخت محنت سے کامیابی ملے گی، جہانوی کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ جہانوی کپور نے اپنی آنجہانی والدہ سری دیوی نے کہا ہے کہ والدہ کہتی تھیں کہ فلم انڈسٹری میں داخل ہونے پر لوگ تمہارا تقابل مجھ سے کریں گے اس لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک نئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسی لیے وہ چاہتی ہیں کہ ان کا کیریئر کامیابی کی جانب گامزن ہو تاکہ وہ سری دیوی کے لیے قابلِ فخر بن سکیں۔

(جاری ہے)

1983میں فلم ہمت والا سے بطور اسٹار اداکارہ اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنیوالی سری دیوی نے 1996میں بونی کپور سے شادی کی جن سے ان کی دو بیٹیاں جہانوی اور خوشی پیدا ہوئیں۔ جہانوی نے والدہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کہتی تھیں کہ بالی ووڈ کوئی آسان جگہ نہیں اور تم بہت سادہ اور نرم دل ہو۔ لوگ تمہاری پہلی فلم کا میری 300 فلموں سے تقابل کریں گے، تم اسکا کس طرح سامنا کروگی ۔جہانوی نے کہا کہ مجھے کچھ اور تو پتہ نہیں لیکن میں چاہتی ہوں کہ کیریئر کامیاب ہو، نام تو روشن کرنا پڑیگا تاکہ انہیں فخر ہو۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 16:52:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :