بارہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز

موجودہ فلم فیسٹیول میںتھیان ٹان ایوارڈ کے لیے چین اور دنیا بھر سے کل ۱۴۵۰ فلمز شامل ہوئی ہیں،رپورٹ

ہفتہ 13 اگست 2022 22:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) بارہواں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 13 سے 20 اگست تک بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ہفتہ کے روز چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شیونگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں فیسٹیول کے آغاز کا اعلان کیا۔اپنے خطاب میں شین ہائی شیونگ نے نشاندہی کی کہ فلموں نے اپنے آغاز کے بعد ،گزشتہ ایک سو بیس برسوں سے دنیا کو گرم جوشی اور قوت فراہم کی ہے۔

ایک اچھی فلم ایک کامیاب ثقافتی صنعت بنا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی طور پر پوری صنعتی چین کا طریقِہ عمل فلم مارکیٹ میں ایک پختہ کار نمونہ بن گیا ہے۔ بیجنگ ،شنگھائی،چھانگ چھون اور ہائی نان کے ساتھ سی ایم جی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے چار فلم فیسٹیولز اپنی اپنی انفرادی خصوصیات کے حامل ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ چائنا میڈیا گروپ نے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فلم سازی کے میدان میں اپنی تخلیقات کا بھی آغاز کیا ہے۔موجودہ فلم فیسٹیول میں "تھیان ٹان ایوارڈ" کے لیے چین اور دنیا بھر سے کل ۱۴۵۰ فلمز شامل ہوئی ہیں۔ ،جن میں ۱۱۹۳ غیر ملکی فلمز ہیں جو اٹھاسی ممالک یا خطوں کی جانب سے شامل ہوئی ہیں۔

وقت اشاعت : 13/08/2022 - 22:14:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :