ڈارلنگز اسٹار وجے ورما کی والدہ بیٹے کی شادی کیلئے پریشان

منگل 16 اگست 2022 12:28

ڈارلنگز اسٹار وجے ورما کی والدہ بیٹے کی شادی کیلئے پریشان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) بالی ووڈ اداکار وجے ورما کو فلم ڈارلنگز میں کام کرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، والدہ نے بھی اپنے بیٹے کو لے کر خدشات کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وجے ورما کی والدہ نے بیٹے کو فلم میں دیکھ کر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فلم میں وجے کو اپنی اہلیہ پرشدید تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کی وجہ سے میرے دل میں ڈر آگیا ہیکہ کیا حقیقی زندگی میں میرے بیٹے سے کوئی شادی کرنے کے لیے راضی ہوگا یا نہیں واضح رہے کہ نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی گھریلو تشدد کے موضوع پر مبنی فلم ڈارلنگز نے شائقین میں دھوم مچادی ہے۔

نیٹ فلکس پر ٹاپ ٹرینڈ کرتی اس فلم میں گھریلو تشدد کو ڈارک کامیڈی کے انداز میں دکھایا گیا ہے۔فلم میں اداکار وجے ورما منفی کردار نبھا رہے ہیں، جو اپنی اہلیہ کو اپنے ظلم و جبر کا نشانہ بناتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ اداکار نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران خدشہ تھا کہ کہیں وہ عالیہ بھٹ کو غلطی سے زخمی نہ کردیں۔
وقت اشاعت : 16/08/2022 - 12:28:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :