شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا بے حد پسند ہے ، سیف

جمعرات 13 نومبر 2014 14:53

شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا بے حد پسند ہے ، سیف

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا بے حد پسند ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب جب میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا مجھے بے حد مزہ آیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم فیئر ایوارڈ کی میزبانی کی فلم ” کل ہو نہ ہو “ میں کام کیا اور انہیں ایک آمیزنگ شخص پایا ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جو میری شادی میں آئے انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں ایسی رپورٹس بالکل بے بنیاد ہیں کہ میں ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا ۔

وقت اشاعت : 13/11/2014 - 14:53:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :