سدھارتھ ملہوترا نے کیارا ایڈوانی سے رشتے کا راز فاش کردیا

جمعہ 19 اگست 2022 14:41

سدھارتھ ملہوترا نے کیارا ایڈوانی سے رشتے کا راز فاش کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) بھارتی معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اداکارہ کیاراایڈوانی سے دوستی سے بڑھ کر خاص رشتہ ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں سدھارتھ ملہوترا نے کرن جوہر کے شو ’کافی وِد کرًن‘ میں بطور مہمان شرکت کی-اس دوران کرًن جوہر کی جانب سے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی میں رومانس سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر بھی بات کی گئی۔

کرًن جوہر نے سدھارتھ سے پوچھا کہ آپ کے فون میں کیارا کا نام کس نام سے محفوظ ہے۔جس پر سدھارتھ کا بتانا تھا کہ انہون نے اپنے موبائل میں کیارا نام صرف ’کی‘ کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔مزید سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سدھارتھ کا بتانا تھا کہ وہ اور کیارا ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور اٴْن میں ایک خاص رشتہ ہے جو دوستی اور ساتھی اداکار سے بڑھ کر ہے۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 14:41:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :