فن قوالی کو زندہ رکھنے کیلئے پاکستانی قوالیوں نے اہم کردار ادا کیا ‘ شیر میاندار خان

ہفتہ 15 نومبر 2014 12:11

فن قوالی کو زندہ رکھنے کیلئے پاکستانی قوالیوں نے اہم کردار ادا کیا ‘ شیر میاندار خان

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) معروف قوال شیر میانداد خان نے کہا ہے کہ میں آج جس مقام پر ہوں یہ سب میری والدہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ، بزرگوں کے عارفانہ کلام نے میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے ، اولیا کرام کی محبت میرے لیے سرمایہ حیات ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قوامی کا فن مجھے ورثے میں ملا ہے ، قوالی کی تاریخ سینکڑوں سال پرانی ہے اور قوالی پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فن قوالی کو زندہ رکھنے کے لئے پاکستانی قوالیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان باقاعدہ میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر کے اس میدان میں قسمت آزمائی کریں ۔

وقت اشاعت : 15/11/2014 - 12:11:28