جارج کلونی اور امل کلونی یتیم بچے کو گود لیں گے،

نوبیاہتا جوڑا جنگ زدہ یتیم بچوں کی طرف عالمی توجہ کرانا چاہتاہے

منگل 18 نومبر 2014 20:19

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) ہالی وڈ کے معروف اداکار جارج کلونی اور لبنانی نڑاد وکیل امل کلونی نے شادی کے صرف تین ماہ بعد ہی اپنے خاندان کو وسعت دینے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ اس مقصد کے لیے وہ کسی جنگ زدہ ملک سے ایک بچے کو گود لینے کا سوچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے انہوں نے یہ یہ سوچ بچار اپنے خاندان کو وسعت دینے اور جنگ زدہ علاقوں میں یتیم ہو جانے والے بچوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے شروع کی ہے۔

ہالی وڈ کے معروف اداکار کی اہلیہ امل کلونی برطانیہ میں ایک وکیل ہے۔ ایک معروف برطانوی اخبار کے مطابق نوبیاہتا جوڑا ایک یتیم بچے کو گود لے کر یتیم بچوں کی محرومی کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہے۔واضح رہے اقوام متحدہ کی طرف سے مرتب کی گئی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کی تین سال سے زائد پر پھیلی خانہ جنگی میں اب تک ایک لاکھ اکانوے ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/11/2014 - 20:19:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :