بالی ووڈ میں باہروالوں کو آسانی سے قبول نہیں کیا جاتا، شاہد کپور

بدھ 27 مارچ 2024 22:55

بالی ووڈ میں باہروالوں کو آسانی سے قبول نہیں کیا جاتا، شاہد کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے بھارتی فلم انڈسٹری میں موجود کیمپوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہاں باہر والوں کو آسانی سے قبول نہیں کیا جاتا۔ معروف اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے تو یہ کیمپ کلچر بالکل پسند نہیں، لوگوں کو اشتراک کی اجازت ہونا چاہیے کہ وہ جسے چاہیں رکھیں۔

(جاری ہے)

یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ لوگوں کی توہین کریں یا انہیں نیچا دکھائیں۔ نیہا کے اس سوال پر کہ آپ کبھی کسی کیمپ کا حصہ نہیں رہے، اس پر شاہد نے کہا کہ میرے اندر یہ صلاحیت ہی نہیں کہ میں کسی کیمپ کا حصہ بنوں۔انہوں نے اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی سے تعلق رکھتے ہیں، جب وہ ممبئی آئے تو انہیں کلاس میں قبول نہیں کیا گیا کیونکہ میں باہر والا تھا میرا لہجہ دہلی والا تھا تو میرے ساتھ بہت عرصے تک بدسلوکی کی گئی۔
وقت اشاعت : 27/03/2024 - 22:55:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :