کئی بار جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، حریم شاہ کا انکشاف

پیر 6 نومبر 2023 21:01

کئی بار جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، حریم شاہ کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2023ء) معروف ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ ٰ دوسرے کسی شخص سے شادی کا دعویٰ انہوں نے ’شغل لگانے‘ کے لیے کیا تھا۔ پوسٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوے ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی شخصیات کے ساتھ کچھ چیزیں وہ جان بوجھ کرتی ہیں۔انہوں بتایا کہ کچھ چیزیں میں نے جان بوجھ کر کیں ہیں لیکن کبھی کبھار غلطی سے بھی ہوجاتی ہیں، سیاسی شخصیات کے ساتھ میں نے جو کچھ بھی کیا وہ میرا ایک مشن تھا اور میں ہر مشن میں کامیاب ہوئی ہوں، الحمداللہ کسی بھی مشن میں ناکامی نہیں ہوئی۔

اپنی بچپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ میرا تعلق مڈل کلاس فیملی سے ہے، والدہ ٹیچنگ کرتی ہیں اور والد سرکاری نوکری کرتے تھے، دونوں کا تعلق سرکاری اداروں تھا، چونکہ جس علاقے میں ہم رہتے تھے وہ پسماندہ علاقہ تھا اس لیے مجھے تھوڑی آزادی چاہیے تھی جو مجھے گھر پر نہیں ملتی تھی۔

(جاری ہے)

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ان کی فیملی پڑھی لکھی ہونے کے باوجود سخت اور قدامت پسند سوچ رکھتی تھی۔

میری فیملی کی سوچ مجھ سے مماثلت نہیں رکھتی تھی، اس لیے میں گھر میں رہ کر آزاد سوچ کا تصور بھی نہیں کرسکتی تھی۔ حریم شاہ نے بتایا کہ چھٹی جماعت کے بعد گریجویشن تک میں نے ہاسٹل میں زندگی گزاری ہے، ہاسٹل میں مختلف طبقوں اور بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے جن کی مختلف سوچ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تعلیم سے بے حد لگاؤ تھا۔

مجھے بچپن سے دینی اور دنیاوی تعلیم کا شوق تھا، مجھ پر کسی نے زور زبردستی نہیں کی، میں نے اپنی زندگی کے ہر فیصلے اپنی مرضی سے کیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے حریم شاہ نے بتایا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کلاس چھوڑ کر عمران خان کے جلسے جلوس میں شرکت کرتی تھیں، اور کبھی کبھار ان سے ملاقات بھی ہوجاتا کرتی تھی۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ سیاسی جماعت میں شمولیت کے بعد جب انہوں نے اجلاس اور جلسوں میں جانا شروع کیا تو انہیں کئی بار ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ کئی بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرچکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جب کسی نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو میں نے بھی ایسا کھیل کھیلا کہ اس کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

حریم شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے ان سے بہت زیادہ غلطیاں ہوئی لیکن انہوں نے ان غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا اور آگے بڑھیں لیکن انہیں اپنی غلطیوں پر کبھی افسوس نہیں ہوا۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ انہوں نے پیسوں کی خاطر مشہور شخصیات کی ویڈیوز وائرل نہیں کیں اور نہ ہی اس کے پیچھے ان کا کوئی ذاتی مفاد تھا بلکہ انہوں نے آج تک جتنی بھی ویڈیو ایکسپوز کی ہیں وہ پاکستانی عوام کو ان کا ’اصل چہرہ‘ بتانے کے لیے کی ہیں۔

حریم شاہ نے نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مشہور شخصیات منافق ہیں۔ عوام کے سامنے کچھ اور ہوتے ہیں اور بیک اسٹیج کچھ اور ہوتے ہیں۔ حریم شاہ نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں آنا چاہتی ہیں۔ میں سیاست سیکھنا چاہتی ہوں۔ خواہش ہے کہ ایسی سیاسی خاتون بنوں جس سے غریب عوام کا فائدہ ہو۔
وقت اشاعت : 06/11/2023 - 21:01:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :