- Home
- شوبز
- راحت فتح علی ”نوبل ایوارڈز“ کی تقریب میں آواز کا جادو جگانے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے ..
راحت فتح علی ”نوبل ایوارڈز“ کی تقریب میں آواز کا جادو جگانے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے
ہفتہ 22 نومبر 2014 12:33
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء ) معروف موسیقار اور گلوکار راحت فتح علی خان رواں برس عالمی شہرت یافتہ نوبل ایوارڈ کی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگا کر اس تقریب میں فنکار کی حیثیت سے شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو عالمی شہرت یافتہ ”نوبل انعام“ سے نوازا جائے گا۔
رواں برس یہ تقریب 10 دسمبر کو ہوگی۔ اس برس ہونے والی تقریب پاکستان اور پاکستانیوں، دونوں کے لئے انتہائی فخر کا باعث ہوگی کیونکہ اس تقریب میں پاکستان کے لئے امن کا نوبل ایوارڈ جیتنے والی ملالہ یوسف زئی کو باقاعدہ طور پر اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔(جاری ہے)
نوبل ایوارڈز کے ان تاریخی لمحات کو ہمیشہ کے لئے یادگار بنانے کے لئے پاکستان کا دنیا بھر میں نام اونچا کرنے والے گلوکار راحت فتح علی خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے جو تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
اس طرح وہ اس تقریب میں آواز کا جادو جگانے والے پہلے پاکستانی گلوکار ہوں گے۔نوبل ایوارڈز کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے حوالے سے راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ اس عالمی تقریب میں شرکت کرنا ان کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ تقریب 10 دسمبر کو ہوگی لیکن وطن عزیز کی نمائندگی کا خوش گوار احساس ان کے لئے ناقابل بیان ہوتا جا رہا ہے۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Ajay Devgan
Felicia Day
Varun Dhawan
Nawazuddin Siddiqui
Anwar Iqbal
Sonya Hussain
Farha Khan (Performer)
mahnoor
Taissa Farmiga
Eliza Dushku
Jaime King
Gary Oldman
Showbiz News In Urdu
-
سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے، سوناکشی کا انکشاف
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بائولر کا نام دے دیا
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا