راحت فتح علی ”نوبل ایوارڈز“ کی تقریب میں آواز کا جادو جگانے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے
ہفتہ 22 نومبر 2014 12:33
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء ) معروف موسیقار اور گلوکار راحت فتح علی خان رواں برس عالمی شہرت یافتہ نوبل ایوارڈ کی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگا کر اس تقریب میں فنکار کی حیثیت سے شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو عالمی شہرت یافتہ ”نوبل انعام“ سے نوازا جائے گا۔
رواں برس یہ تقریب 10 دسمبر کو ہوگی۔ اس برس ہونے والی تقریب پاکستان اور پاکستانیوں، دونوں کے لئے انتہائی فخر کا باعث ہوگی کیونکہ اس تقریب میں پاکستان کے لئے امن کا نوبل ایوارڈ جیتنے والی ملالہ یوسف زئی کو باقاعدہ طور پر اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔(جاری ہے)
نوبل ایوارڈز کے ان تاریخی لمحات کو ہمیشہ کے لئے یادگار بنانے کے لئے پاکستان کا دنیا بھر میں نام اونچا کرنے والے گلوکار راحت فتح علی خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے جو تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
اس طرح وہ اس تقریب میں آواز کا جادو جگانے والے پہلے پاکستانی گلوکار ہوں گے۔نوبل ایوارڈز کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے حوالے سے راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ اس عالمی تقریب میں شرکت کرنا ان کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ تقریب 10 دسمبر کو ہوگی لیکن وطن عزیز کی نمائندگی کا خوش گوار احساس ان کے لئے ناقابل بیان ہوتا جا رہا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.