بالی وڈ کی بلاک بسٹرفلم 3 ایڈیٹس کے سینئراداکارچل بسے

جمعہ 7 اکتوبر 2022 21:12

بالی وڈ کی بلاک بسٹرفلم 3 ایڈیٹس کے سینئراداکارچل بسے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2022ء) بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ تھری ایڈیٹس‘ کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار ارون بالی چل بسے۔بالی وڈ کے سینئر اداکار ارون بالی ممبئی میں انتقال کرگئے۔ ارون بالی کی عمر 79 سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

(جاری ہے)

اداکار ارون بالی نے 3 ایڈیٹس، کیدارناتھ، پانی پت، پی کے اور ریڈی سمیت مختلف فلموں میں فن کے جوہر دکھائے اور داد سمیٹی۔ ارون بالی نے ٹی وی شوز میں بھی اداکاری کی۔ وہ نیشنل ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر بھی تھے۔ بالی ووڈ کے اداکاروں اور دیگر شخصیات نے ارون بالی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 07/10/2022 - 21:12:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :