ڈرامہ ”پھنے خان “میگھا کی شاندار پرفارمنس ‘ ‘ہال ”میگھا جی ‘کی آوازوں سے گو نجتا رہا

اتوار 30 نومبر 2014 12:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) صوبائی درالحکو مت کے ناز تھیٹر میں فلم سٹار میگھا کی اسٹیج ڈرامہ ”پھنے خان “میں شاندار پر فارمنس نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا ‘ہال ”میگھا جی “میگھا جی “کی آواز سے گو نجتا رہا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ناز تھیٹر میں ڈائر یکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کے ڈرامہ میں فلم سٹار میگھامر کزی کردار ادا کر رہی ہے جبکہ ان کے ساتھ نگار چوہدری ‘ادکارہ ہما علی اور ادکارہ آروزہ بھی کام کر رہی ہے مگر فلم سٹار میگھا کی پر فارمنس کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور انکی بہتر ین پر فارمنس نے شائقین جو جھومنے پر مجبور کر دیا ہے اور انکی پر فارمنس کے دوران شائقین نہ صرف ہال میں بھنگڑے ڈالتے رہے بلکہ میگھا کی حوصلہ افزائی کیلئے ”میگھا جی “میگھا جی “کی آواز یں بھی لگاتے رہے جس پر فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ میری کوشش ہو تی ہے کہ شائقین کو کچھ منفر د کا م کر دکھاؤں مجھے خوشی ہے کہ میری پر فارمنس کو پسند کیا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 30/11/2014 - 12:09:18

Rlated Stars :