اداکارہ مریم نور شیخ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

بدھ 30 نومبر 2022 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2022ء) شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نور شیخ نے شادی کر لی ہے۔ کامیڈی ڈرامہ سیریل ’عشق جلیبی‘ کی اداکارہ مریم نور شیخ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، مریم نور کے دولہا میاں فلائٹ انسٹرکٹر ہیں جن کا نام اسماعیل بٹ ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔اِن تصاویر کو دیکھ کر اٴْن کے مداح بے حد خوش ہیں اور کمنٹ سیکشن میں مریم نور کو مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وقت اشاعت : 30/11/2022 - 22:21:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :