اداکارہ صائمہ کی ترکش آئسکریم لیتے دلچسپ ویڈیو وائرل

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ نور کی بھی ترکش آئس کریم لیتے ہوئے دلچسپ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔اداکارہ صائمہ نور اب شوبز انڈسٹری سے تو دور ہیں مگر تاحال اپنے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

صائمہ نور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ترکش آئس کریم خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں صائمہ نور کو ترکش آئس کریم روایتی انداز میں دی جا رہی ہے جبکہ اداکارہ بھی خوشگوار موڈ میں اس لمحے کو خوب انجوائے کرتے ہوئے آئس کریم چھیننے کیلئے پرجوش نظر آ رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 02/12/2022 - 22:50:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :