شاہ رخ کی فلم ”ہیپی نیو ایئر“ کا عالمی اعزاز

منگل 9 دسمبر 2014 11:28

شاہ رخ کی فلم ”ہیپی نیو ایئر“ کا عالمی اعزاز

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ہیپی نیو ایئر کو 14 ویں مراکش انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا اور اس موقع پر ڈائریکٹر فرح خان سمیت اداکار ابھیشیک بچن اور بومن ایرانی بھی موجود تھے۔ان تینوں نے ریڈ کارپٹ پر واک کا مزہ لیا جہاں ہزاروں پرستاروں نے انہیں دیکھ کر خوشی کے نعرے لگائے اور اس کے بعد فیسٹیول کے دوسرے روز یعنی چھ دسمبر کو اس فلم کی نمائش کی گئی۔

ہیپی نیو ایئر رواں برس کے فیسٹیول میں دکھائی جانے والی واحد بولی وڈ فلم ہے۔بومن ایرانی نے ٹوئیٹر پیغام میں کہاکہ یہ ایک خاص لمحہ ہے، مراکشی پرستاروں کا ایک سمندر ایچ این وائی کو مراکش کے اسکوائر میں دیکھ رہا ہے۔شاہ رخ خان نے اپنے پرستاروں کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھیجا تھا جسے فلم کی نمائش سے پہلے چلایا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ہیپی نیوایئر دنیا بھر میں چوبیس اکتوبر کو ریلیز کی گئی تھی جس میں دپیکا پڈوکون، سونو سود اور ویوان شاہ بھی کاسٹ کا حصہ تھے۔

فلم کی کہانی”چھ ناکام“ لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کی جانب سے ملنے والے ایک موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس فلم کی ہدایت کار فرح خان ہیں جبکہ شاہ رخ خان نے پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیے ہیں، دونوں اس سے قبل”میں ہوں ناں“ اور”اوم شانتی اوم“ جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/12/2014 - 11:28:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :