شاہ رخ کی فلم ”ہیپی نیو ایئر“ کا عالمی اعزاز
منگل 9 دسمبر 2014 11:28
ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ہیپی نیو ایئر کو 14 ویں مراکش انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا اور اس موقع پر ڈائریکٹر فرح خان سمیت اداکار ابھیشیک بچن اور بومن ایرانی بھی موجود تھے۔ان تینوں نے ریڈ کارپٹ پر واک کا مزہ لیا جہاں ہزاروں پرستاروں نے انہیں دیکھ کر خوشی کے نعرے لگائے اور اس کے بعد فیسٹیول کے دوسرے روز یعنی چھ دسمبر کو اس فلم کی نمائش کی گئی۔
ہیپی نیو ایئر رواں برس کے فیسٹیول میں دکھائی جانے والی واحد بولی وڈ فلم ہے۔بومن ایرانی نے ٹوئیٹر پیغام میں کہاکہ یہ ایک خاص لمحہ ہے، مراکشی پرستاروں کا ایک سمندر ایچ این وائی کو مراکش کے اسکوائر میں دیکھ رہا ہے۔شاہ رخ خان نے اپنے پرستاروں کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھیجا تھا جسے فلم کی نمائش سے پہلے چلایا گیا۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ ہیپی نیوایئر دنیا بھر میں چوبیس اکتوبر کو ریلیز کی گئی تھی جس میں دپیکا پڈوکون، سونو سود اور ویوان شاہ بھی کاسٹ کا حصہ تھے۔
فلم کی کہانی”چھ ناکام“ لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کی جانب سے ملنے والے ایک موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔اس فلم کی ہدایت کار فرح خان ہیں جبکہ شاہ رخ خان نے پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیے ہیں، دونوں اس سے قبل”میں ہوں ناں“ اور”اوم شانتی اوم“ جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے
-
اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
-
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
-
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.