لبنانی اداکارہ سرکاری عہدیدار سے تحائف و جائیداد لینے کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 10 دسمبر 2022 11:56

لبنانی اداکارہ سرکاری عہدیدار سے تحائف و جائیداد لینے کے الزام میں گرفتار
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2022ء) لبنان کی اداکارہ اسٹیفنی سلیبہ کو کرپشن تحقیقات میں شامل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔سلیبہ کو فنانشل پراسیکیوٹر علی ابراہیم کی طرف سے تفتیش کے بعد فنانشل اٹارنی نے حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

جج غدا عون لبنان کے مرکزی بینک کے صدر ریاض سلامے کے خلاف جاری کیس کی سماعت کر رہی ہیں۔جج نے عرب میڈیا کو تصدیق کی کہ انہوں نے اداکارہ سلیبہ کو تفتیش میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالت کو شک ہے کہ ریاض سلامے نے غبن شدہ رقم سے اداکارہ کو تحائف اور جائیدادیں خرید کر دیں۔سلیبہ ایک مقبول ٹی وی سیریز کی میزبان ہیں اور ان کے 23لاکھ انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

وقت اشاعت : 10/12/2022 - 11:56:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :