ایمل خان برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا

جمعرات 15 دسمبر 2022 22:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2022ء) ماضی میں ’ماڈل آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ جیتنے والے ایمل خان کو حال ہی میں بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی طرح برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایمل خان سے قبل جولائی 2022 میں رنویر سنگھ نے ’پیپر میگزین‘ کے لیے عریاں فوٹوشوٹ کروایا تھا، جس پر ان کے خلاف خواتین کے جذبات مجروح کرنے سمیت ملک میں فحاشی پھیلانے کے مقدمات بھی دائر کرائے گئے تھے۔

بھارتی اداکار کی طرح پاکستانی نوجوان ماڈل ایمل خان پر بھی برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جب کہ ان کے عمل کو فحاشی قرار دیا جا رہا ہے۔ایمل خان کے بے لباس فوٹوشوٹ کی تصاویر ابتدائی طور پر فیشن اور سلیبرٹی فوٹوگرافر احسن خان نے شیئر کیں، جن میں ماڈل کو لباس کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فوٹوشوٹ کے دوران ایمل خان نے مختلف طریقوں سے تصاویر بنوائیں، جن میں انہیں لباس کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔

ایمل خان کی تصاویر سامنے آنے کے بعد وہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے عمل کو فحاشی قرار دیا۔لوگوں نے ان کے فوٹوشوٹ پر تنقید کرتے ہوئے مغفرت کی دعائیں مانگنے سمیت ان کے عمل کو فتنہ پھیلانے کا آغاز بھی قرار دیا۔
وقت اشاعت : 15/12/2022 - 22:50:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :