برطانوی اداکارجولین سینڈز کیلیفورنیا میں لاپتہ ہوگئے

جمعرات 19 جنوری 2023 17:34

برطانوی اداکارجولین سینڈز کیلیفورنیا میں لاپتہ ہوگئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2023ء) برطانوی اداکار جولین سینڈز کے بارے میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ جنوبی کیلیفورنیا میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کیمطابق، 65 سالہ برطانوی اداکار کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ان کی اہلیہ نے جمعے کے روز دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اداکار سان گیبریل پہاڑوں کے علاقے بالڈی بال میں ہائیکنگ کے لیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک امریکی ٹی وی نیایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ خبر نشر کی کہ اداکار بالڈی بال میں ہائیکنگ کے لیے گئے اور پھر ان کے واپس نہ آنے پر ان کی فیملی نے گمشدگی کی اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق، جولین سینڈز کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوری طور پر ان کی تلاش شروع کردی گئی لیکن برفانی تودے کے خطرات اور پگڈنڈی کے خراب حالات کی وجہ سے تقریبا 24گھنٹے بعد یہ کوشش روک دی گئی۔تاہم ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کے ذریعے وقفے وقفے سے اداکار کی تلاش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جبکہ حکام کی جانب سے موسم کی خراب صورتحال میں بہتری آنے کے بعد زمینی سطح پر بھی تلاش دوبارہ شروع کردی جائے گی۔
وقت اشاعت : 19/01/2023 - 17:34:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :