سنجے دت اور ارشد وارثی کی سالوں بعد ایک ساتھ سکرین پر واپسی

جمعرات 26 جنوری 2023 20:11

سنجے دت اور ارشد وارثی کی سالوں بعد ایک ساتھ سکرین پر واپسی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) مشہور کامیڈی ڈرامہ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس سے شہرت پانے والے بالی ووڈ اسٹار سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی ایک مرتبہ پھر نئی فلم میں اکٹھے جلوہ گر ہو رہی ہے۔سپر اسٹار سنجے دت نے انسٹاگرام پر ارشد وارثی کے ساتھ جلد نئی فلم میں نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔سنجے دت نے انسٹاگرام پر ارشد وارثی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان دونوں کامیڈی اسٹارز کو جیل کے یونیفارم میں سلاخوں کے پیچھے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہمارا انتظار آپ سے زیادہ تھا لیکن آخرکار انتظار ختم ہو گیا۔ انہوں نے ساتھی اداکار کو پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے بھائی ارشد وارثی کے ساتھ ایک اور دلچسپ فلم کیلئے آ رہے ہیں، آپ کو فلم دکھانے کا بے صبری سے انتظار ہے ہمارے ساتھ رہیے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ دیکھ کر دونوں اداکاروں کے مداحوں میں فلم کے بارے میں مزید معلومات جاننے کی جستجو بڑھ گئی ہے تاہم سنجے کا کہنا ہے کہ وہ جلد فلم کے نام اور دیگر معلومات کا اعلان کریں گے۔کمنٹ باکس میں سنجے دت اور ارشد وارثی کے مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ شاید یہ مشہور کامیڈی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس اور لگے رہو منا بھائی کا سیکوئل ریلیز کرنے والے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/01/2023 - 20:11:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :